اشتہار

بھارت: 2 ہفتوں میں پٹرول کی قیمتوں میں 13 ویں مرتبہ اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں 2 ہفتوں میں پٹرول کی قیمتوں میں 13 ویں مرتبہ اضافہ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کے روز ایندھن کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، بھارت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایندھن کی قیمتوں میں 13 بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

اسٹیٹ فیول ریٹیلر کی جانب سے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 0.80 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی دارالحکومت میں پٹرول 104.61 بھارتی روپے (1.39 امریکی ڈالر) اور ڈیزل 98.87 بھارتی روپے ( 1.27 امریکی ڈالر) فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ممبئی میں پٹرول کی قیمت 0.84 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 119.67 روپے (1.59 ڈالر) فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 0.85 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 103.92 روپے (1.38 ڈالر) فی لیٹر ہو گئی ہے۔

بھارت کے میٹروپولیٹن شہروں میں ممبئی میں ایندھن کے نرخ سب سے زیادہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں