بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اپوزیشن ارکان کے خاتون اول اور فرح خان پر بے بنیاد الزامات مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار نے اپوزیشن ارکان کی جانب سے خاتون اول  بشریٰ بی بی اور فرح خان پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ خاتون اول اور فرح خان پربے بنیاد الزامات کو قطعی مسترد کرتا ہوں اور علیم خان، چوہدری سرور سمیت اپوزیشن ارکان کے الزامات کی تردید کرتاہوں۔

عثمان بزدار نے بلا ثبوت الزام تراشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا پنجاب میں تقرروتبادلےمیرٹ اورقواعد و ضوابط کےمطابق ہوتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کےبے تاج بادشاہوں کا ایک وطیرہ رہا ہے ، سیاسی میدان میں مات کھائیں تو حریفوں اوراداروں پر الزامات لگاتے ہیں ، سیاسی میدان میں شکست خوردہ من گھڑت الزامات لگاکرخفت نہیں چھپا سکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الحمد للہ ایک اور انٹرنیشنل ٹیم کا ٹور آج مکمل ہوا ، پاکستان کےلیےعالمی سپورٹس ایونٹس کےدروازے کھل جائیں گے، اپنی ٹیم، پی سی بی، ضلعی انتظامیہ،پولیس اوردیگراداروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں