اشتہار

آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، ویسٹ انڈیز آل راؤنڈر کریگ بریتھ ویٹ اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز شامل ہیں۔

بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 78 کی اوسط سے 390 رنز بنائے جس میں کیریئر بیسٹ 196 رنز کی اننگز بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو پاکستان کے خلاف بہترین بولنگ پر فہرست میں نامزد کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے حالیہ ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

کریگ بریتھ ویٹ نے انگلینڈ کے خلاف 6 اننگز میں 85.25 کی اوسط سے 341 رنز بنائے تھے جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں انہیں شاندار کارکردگی پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ پلیئر آف دی منتھ کا فیصلہ پبلک ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں