اشتہار

’نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا کرکٹر بنے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا عبداللہ کرکٹر بنے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے عبداللہ کی کرکٹ میں دلچسپی ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ کرکٹر بنے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کے مستقبل کی فکر ہے اور یہ نہیں چاہوں گا کہ وہ اس ذہنی دباؤ اور تناؤ سے گزرے جس سے ایک کرکٹر اپنے کیریئر میں گزرتا ہے۔

- Advertisement -

سرفراز احمد نے کہا کہ ایک کرکٹر ہونے کے ناطے میں نے بہت سی چیزیں برداشت کیں جن کا میں عبداللہ کو سامنا نہیں کروانا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک کرکٹر کے طور میں چاہوں گا کہ میرے بھائی یا بیٹے کو فوری طور پر منتخب کیا جائے اگر ایسا نہ ہو تو پھر تکلیف پہنچتی ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد نے نومبر 2007 میں جے پور میں بھارت کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا لیکن وہ 2014 تک ٹیم میں مستقل جگہ نہیں بناسکے تھے۔

سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم نے 2017 میں بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتا تھا۔

سرفراز احمد کو 2019 میں کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا، انہیں حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا اور ان کی جگہ محمد حارث کو شامل کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں