جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھارت میں کورونا کی نئی قسم کا پہلا کیس سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں کورونا وائرس کی قسم اومیکرون کے بعد ایک اور نئی قسم کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہے۔

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ”ایکس ای“ کا کیس سامنے آیا ہے۔ جینوم کی ترتیب کے دوران کُل 376 نمونے لیے گئے تھے جن میں سے 230 ممبئی کے تھے۔

230 میں سے 228 نمونے اومیکرون جب کہ باقی دو ایکس ای ویرینٹ کے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت پہلے ہی ایکس ای کے مختلف قسم کے بارے میں الرٹ کر چکی ہے۔

- Advertisement -

یہ مختلف قسم اومیکرون کے ذیلی تغیرات یعنی بی اے ون اور بی اے ٹو کا مجموعہ اسٹرین ہے۔ یہ بی اے ٹو سے 10 فیصد زیادہ مہلک ہے۔

ایکس ای کتنا خطرناک ہے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں ایکس ای دریافت ہوئی تھی۔ یہ اومیکرون کی دیگر اقسام کی نسبت 9.8 فیصد زیادہ تیزی سے منتقل ہوتی ہے۔

حکومتی اعداد وشمار کے مطابق 22 مارچ تک ایکس ای کے 637 کیسز سامنے آئے۔ برطانوی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کے مطابق 16 مارچ تک اس کی نمو، BA.2 کی نسبت 9.8 فیصد زائد تھی۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ فروری کے بعد انگلینڈ اور ویلز میں کوویڈ سے اموات کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں انگلینڈ اور ویلز میں 780 اموات ہوئیں۔ اموات کی یہ تعداد گزشتہ ہفتہ کی نسبت 14 فیصد زائد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں