اشتہار

یہ کس پاکستانی اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی ماڈل و اداکارہ میرب علی نے بھی اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سرخ ٹی شرٹ پہنی مسکرا رہی ہیں۔

میرب علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’والد سے کہا کہ میری پاسپورٹ سائز تصویر بھیج دیں اور انہوں نے مجھے یہ بچپن کی تصویر بھیج دی۔

- Advertisement -

اداکارہ کی پوسٹ پر ساتھی اداکارہ حرا مانی بھی مسکرائے بنا نہ رہ سکیں، مداحوں کی جانب سے بھی میرب کی بچپن کی تصویر کو پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 20 مارچ کو گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

عاصم اظہر نے تصاویر کے کیپشن میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اللہ تعالی کے فضل اور اپنے والدین کی دعاؤں سے ہم دونوں نے منگنی کرلی۔

گلوکار نے کہا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے اور یہ خوشیاں ہمیشہ کے لیے قائم رہیں۔ عاصم اظہر نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔

عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کے بعد مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے بھی انہیں مبارک باد دی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں