اشتہار

ایک اتحادی علیحدہ ہوا تو اسرائیلی وزیراعظم اسمبلی میں اکثریت کھوبیٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم : اسرائیلی رکن اسمبلی کے حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے پر وزیراعظم نے اسمبلی میں اکثریت کھودی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عدت سلمان نے مذہبی جھگڑے کی بنیاد پر صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینٹ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

عدت سلمان وزیراعظم کی مذہبی جماعت یمینا پارٹی کی رکن ہیں جنہوں نے سرکاری اسپتالوں میں خمیر سے تیار شدہ خوراک کی تقسیم کی مخالفت کی تھی جو یہودی عقائد کے برخلاف تھی۔

عدت سلمان اسرائیلی رکن پارلیمنٹ
عدت سلمان اسرائیلی رکن پارلیمنٹ

ایک رکن پارلیمنٹ کے علیحدہ ہونے سے وزیراعظم نفتالی بینٹ کی ایک برس قبل بننے والی حکومت اسمبلی میں اکثریت کھو چکی ہے، اب دیکھنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس اتنی اکثریت ہے کہ وہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد پیش کرکے دوبارہ الیکشن کروا سکے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اب الیکشن ہوا تو تین برس کے دوران ہونے والا یہ پانچواں الیکشن ہوگا۔

گذشتہ برس ایک غیر فطری اتحاد بنا کر نفتالی بینٹ نے سابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی 12 برس سے قائم حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں