تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دل دہلا دینے والی تصویر نے بھارتی معاشرے کو بے نقاب کردیا

اترپردیش : بھارت میں غربت کے مارے شخص کی اپنی بیمار بیوی کو ہاتھ گاڑی میں اسپتال لے جانے کی تصویر نے ہندوستانی معاشرے کی قلعی کھول کر رکھ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس نے بھارت کے عام شہری کو بھی سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 58سالہ سکل پرجاپتی نامی بزرگ اپنی بیمار اہلیہ 55سالہ جوگنی کو اسپتال لے جارہا ہے اور حکومت کی جانب سے نامناسب سہولیات کی وجہ سے وہ اسے ہاتھ گاڑی میں ڈال کر کھینچتا ہوا لے جا رہا ہے۔

UP Man Takes Ailing Wife To Hospital In a Handcart, She Dies During Treatment

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ بیمار خاتون اسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گئی، اگر مناسب وقت پر اسے ایمبولینس یا کوئی اور سہولت مل جاتی تو اس کی جان بچ سکتی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اتر پردیش کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک سے معاملے کی تحقیقات کا حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے اندور گاؤں میں28مارچ کو پیش آیا۔

وائرل تصویر کی اطلاع ملنے اور واقعے کا نوٹس لینے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے واقعے کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -