اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

یوکرین پر حملہ: امریکا نے روس کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکا نے روس کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلوانے کےلیے کوششیں تیز کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کو جواز بناکر امریکا ایک مرتبہ پھر روس کے خلاف میدان نئی پابندیاں لگوانے اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلوانے کےلیے سرگرم ہے۔

روس کو انسانی حقوق کی کونسل سے نکوالنے کےلیے آج ووٹنگ ہوگی اور اگر روس کے خلاف دو تہائی اکثریت نے ووٹ دے دئیے تو روس کی رکنیت معطل ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب روس نے یوکرین پر روسی جنگی قیدیوں پر تشدد کے الزام پر اقوام متحدہ، او ایس سی ای اور ریڈ کراس سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں