اشتہار

سونے اور ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں آج سونے اور ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 34 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 141 روپے ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1927 ڈالر فی اونس رہی۔

ڈالر 188 روپے سے تجاوز کر گیا

موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہی روز میں ڈالر 2 روپے 5 پیسے مہنگا ہوکر 188 روپے 18 پیسے تک پہنچ گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 2.05 روپے مہنگا ہو کر 188.18 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 188.50 روپےتک پہنچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں