اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو لگ رہا ہے وہ جیت چکے ایسا ہے نہیں، وہ ہار چکے ہیں، کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے، اپوزیشن کو لگ رہا ہے وہ جیت چکے ایسا ہے نہیں، وہ ہار چکے ہیں۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا،آنے والا وقت بتائے گا، قوم نے فیصلہ کرلیا،کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے ، وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے-بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہےکہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں- وہ ہار چکے ہیں-مٹھائی پھر ضائع-الفاظ یاد رکھیے گا-آنے والا وقت بتائے گا انشاء اللہ-قوم نے فیصلہ کرلیا ہے-کپتان آج شام ایک اہم اعلان کرینگے-وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 8, 2022
گذشتہ روز پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ یا اللہ اپنا کرم فرما، انشا اللہ جیت عوام کی ہوگی، یہ قوم ایک عظیم قوم بننے جارہی ہے عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
فیصل جاوید نے شعر بھی لکھا ’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔‘