اشتہار

سعودی عرب : گاڑی منگوانے پر پابندی عائد، اہم فیصلہ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ 5 سال سے زیادہ پرانے ٹرک درآمد نہیں کیے جاسکتے, پرانے ٹرکوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی۔

الاقتصادیہ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ پانچ مئی2022 سے پانچ سال پرانے ٹرکوں کی درآمد پر پابندی نافذ کردی جائے گی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سامان کی منتقلی کے لیے مختص ہر طرح کے تمام بڑے ٹرکوں پر لاگو ہوگا۔ ایسے ٹرک جن کا مجموعی وزن 3.5 ٹن سے زیادہ ہو ان سب پر یہ پابندی ہوگی۔ ٹرک کی میعاد کا اعتبار اس کے ماڈل کے سال میں جنوری کے مہینے سے ہوگا۔

- Advertisement -

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ اس فیصلے کی بدولت مملکت میں ٹرانسپورٹ کا معیار بلند ہوگا اور مقابلے کا ماحول اچھا ہوگا۔

ماحولیاتی تحفظ کے اہداف پورے ہوں گے۔ کاربن کے اخراج میں کمی ہوگی۔ آلودگی کا دائرہ محدود اور ایندھن کے استعمال کا تناسب کم ہوگا۔ ٹرکوں کی اصلاح و مرمت اور لاگت میں بھی کمی واقع ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں