بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ ایک ہفتے سے ڈالر کی قیمت میں جاری تیز رفتاری رک گئی، جمعے کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں نمایاں کمی کے بعد ڈالر 185 روپے20 پیسے پرآگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186 روپے سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ملکی سیاسی صورتحال کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ جاری تھی۔

گزشتہ روز ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا اور انٹربینک میں ایک روز میں ریکارڈ 2 روپے 87 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

گزشتہ روز ڈالر کی انٹربینک میں ٹریڈنگ 189 روپے پر ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں 190 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں