اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

‘فنکار سیاسی بحث کا حصّہ نہ بنیں’ اداکار شان نے ناقدین کو آئینہ دکھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

فنکاروں کے سیاسی بحث میں شامل ہونے پر تنقید کرنے والوں کو اداکار شان شاہد نے آئینہ دکھا دیا۔

پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد کی جانب سے وزیراعظم عمران کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے جس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سیاسی بحث کا حصّہ بننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ناقدین کو اداکار نے کرارا جواب دیتے ہوئے سی این این کی دو سال پرانی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ہالی ووڈ فنکاروں کی جانب سے ہیلری کلنٹن کی حمایت نظر آرہی ہے۔

- Advertisement -

اسکرین شاٹ سی این این کی اس خبر کا ہے کہ جس میں اداکار رابرٹ ڈی نیرو کے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ فنکاروں کو سیاسی بحث کا حصہ نہیں بننا چاہیے‘ شان نے کہا کہ کیا کہ فنکاروں کے پاس اخلاق یا اقدار نہیں ہیں یا اپنے وطن کی بہتری کیلئے بات نہیں کرسکتے یا وہ محبت وطن نہیں ہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں اداکار شان نے ٹام کروز کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں وہ یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی سے ملاقات کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں شان شاہد سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے وزیرِاعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں