اشتہار

طیارہ لینڈنگ کے وقت دو ٹکڑے ہوگیا ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کوسٹاریکا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران معروف کارگو کمپنی کا بوئنگ طیارہ تباہ ہو کر دو ٹکروں میں تقسیم ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کوسٹاریکا میں سین جوس ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران معروف کارگو کمپنی ڈی ایچ ایل کا بوئنگ طیارہ تباہ ہوگیا۔

طیارے نے جزیرہ باہماس سے گوئٹے مالا کے لیے اڑان بھری ہی تھی کہ فنی خرابی پیدا ہوگئی اور دوبارہ لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل کر دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

- Advertisement -

کوسٹا ریکا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لوئس مرانڈا مونوز نے کہا کہ بظاہر طیارہ ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کا شکار ہوا اور پائلٹ نے ٹیک آف کے فوراً بعد ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد سین جوس ائیر پورٹ پر تمام آپریشن عارضی طور پر معطل کردیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ساڑے آٹھ ہزار مسافر اور ستاون تجارتی پروازیں متاثر ہوں گی۔

ڈی ایچ ایل اور ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ طیارے کو منتقل کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں