بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

راہول گاندھی نے بھارت کو تقسیم شدہ ملک قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت کی بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہےکہ ہندوستان کو تقسیم کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ ہندوستان پہلے ایک ملک ہوا کرتا تھا۔ اب اس میں الگ الگ ملک بنا دیے گئے ہیں اور سب کو ایک دوسرے سے لڑایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ درد آئے گا تو تشدد کے واقعات سامنے آئیں گے۔ ابھی مت مانو میری بات، دو تین سال رک جاؤ، پھر دیکھ لینا۔‘‘

اس سے قبل مدھیہ پردیش واقعہ پر راہل گاندھی کا بیان سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا کہ نئے بھارت کی حکومت سچ کہنے اور سننے سے ڈرتی ہے۔

مدھیہ پردیش کے ایک ضلع میں بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف خبر لکھنے پر لاک اَپ میں صحافیوں کے کپڑے اتروائے جانے سے متعلق راہل گاندھی کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

انھوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ لاک اَپ میں جمہوریت کے چوتھے ستون کا چیر ہرن! یا تو حکومت کی گود میں بیٹھ کر ان کی تعریفیں کرو، یا جیل کے چکر کاٹو۔ ’نئے بھارت‘ کی حکومت سچ سے ڈرتی ہے۔‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں