اشتہار

ہزاروں فٹ بلندی پر حیران کُن کرتب، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی ریکارڈ بنانے کے جنون میں مبتلا افراد خطرناک کرتب دکھاتے ہیں اور اس دوران وہ اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کرتے ان کے اندر کچھ کرنے کی لگن ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے انسٹاگرام سے شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص دو پیراشوٹ کے درمیان بندھی رسی پر بنا کسی سہارے فضا میں چل رہا ہے۔

- Advertisement -

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ رافیل زگنو بریدی نے 6236 فٹ کی بلندی پر سلیک لائن (دو غباروں کے درمیان بندھی رسی پر چل کر) نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں رافیل نامی شخص کو رسی پر سنبھل کر قدم رکھتے چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر ہم حیران رہ گئے، ایک اور صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر میری ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر مجھے چکر آنے لگے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں