اشتہار

ہمسفر میں کیا خوبیاں ہونی چاہیے؟ ماورا حسین نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے ہمسفر میں خوبیوں سے متعلق بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں اداکارہ بہنوں ماورا اور عروہ حسین نے شرکت کی اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

ایک مداح نے ماورا سے پوچھا کہ ’آپ کے ہونے والے شوہر میں کون سی تین خوبیاں ہونی چاہییں؟

- Advertisement -

اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک خوبی تو یہ ہونی چاہیے وہ میری والدہ کو پسند ہو، باقی عورتوں اور سب کی عزت کرے، اس انسان کو اپنے خواب کے لیے پرجوش ہونا چاہیے۔

ماورا نے کہا کہ کوئی ایسا انسان ہی مجھے سمجھ سکے گا جو خود بھی پڑھا لکھا ہو اور اس میں کچھ کرنے کی لگن ہو۔

ایک خاتون مداح نے ماورا سے سوال کیا کہ آپ کی شادی کی خبریں ہم کب سننے والے ہیں؟

اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتی جب اللہ کو منطور ہوگا شادی ہوجائے گی، اگر میں کہہ دوں کو ایک یا دو سال میں شادی ہوجائے گی ہوسکتا ہے کہ آئندہ ماہ ہی شادی ہوجائے تو اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ماورا حسین نے بتایا کہ شادی کے لیے والدہ کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ہے۔

ایک مداح نے عروہ سے سوال کیا کہ کون سے ایک پاکستانی اداکار کے ساتھ آپ کو اپنی جوڑی سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے۔

عروہ حسین نے اس کے جواب میں اداکار عمران اشرف کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان سے اچھی دوستی ہے اور ان کے ساتھ ڈراموں میں کام کرنے کا تجربہ کافی اچھا رہا ہے۔

رنگ روپ اور خوبصورت بالوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے عروہ اور ماورا نے والدہ کا نام کیا اور کہا کہ والدہ کی وجہ سے ان کے بال اتنے اچھے ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ جتنا آپ کا دل صاف ہوگا اتنی ہی آپ کے چہرے پر رونق ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں