اشتہار

ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی کامن ویلتھ گیمز سمیت اولمپکس میں شرکت خطرے میں پڑ گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اولمپکس کے بعد طلحہ طالب کے دو ٹیسٹ لیے گئے تھے، ان کا ایک ٹیسٹ پاکستان اور دوسرا تاشقند میں لیا گیا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے عالمی فیڈریشن کو خط لکھ کر طلحہ طالب کے ڈوپ ٹیسٹ سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب طالحہ طالب کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی ممنوعہ دوائیں استعمال نہیں کیں۔

واضح رہے کہ طلحہ طالب نے ٹوکیو اولمپکس میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی جس کے بعد وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا تھا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ، اسپورٹس بورڈ پنجاب سمیت دوسرے حلقوں کی جانب سے بھی انہیں لاکھوں روپے کے انعامات دیئے گئے تھے۔

یاد رہے کہ تاشقند میں ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ورلڈ چیمپئن شپ میں براؤنز میڈل اپنے نام کرکے تاریخ رقم کی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں