لاہور: ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ماضی میں جوگرز دینے سے انکار کرنے والے کزن سے متعلق لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل بابر اعظم نے ایک انٹرویو میں اپنے جدوجہد والے دنوں کا دل خراش واقعہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ایک کزن نے انھیں جوتے دینے سے انکار کر دیا تھا۔
اس حوالے سے ایک انٹرویو میں عمر اکمل نے کھل کر بات کی، اور کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ جدوجہد کے دنوں میں بابر کو کس کزن نے جوتے دینے سے انکار کیا تھا۔
عمر نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ ہمارے کزنز میں سے کس نے بابر کو جوتے دینے سے انکار کیا، ہم نے ہمیشہ ان رشتہ داروں کو مدد کی پیشکش کی ہے جو کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے۔
امام الحق کی ترقی، بابراعظم کی حکمرانی برقرار
عمر اکمل نے کہا میں نے کبھی کوئی درخواست مسترد نہیں کی، جو لوگ میرے قریب ہیں وہ اس سے بخوبی واقف ہیں۔
بابر اعظم نے اپنے جدوجہد کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ میں نے اپنے کزن سے پوچھا کہ کیا وہ مجھے جوگرز کا ایک جوڑا ادھار دے سکتا ہے، لیکن اس نے انکار کر دیا، اور دعویٰ کیا کہ اس کے پاس کوئی نہیں ہے۔
بابر نے انٹرویو میں کہا کہ میں نے ایسا کچھ کہا تھا جو مجھے نہیں کہنا چاہیے تھا، مجھے جوتے نہیں مانگنے چاہیے تھے۔