اشتہار

عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی: پینل آف چیئر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پینل آف چیئر امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ عدالت کا احترام ہم پر لازم ہے، لیکن عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر فوری ووٹنگ کی بجائے ووٹنگ کو تاخیر کا شکار کرنے پر اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے پینل آف چیئر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

شاہ محمود قریشی کی تقریر کے فوراً بعد بلاول بھٹو زرداری نے آتے ہی اسمبلی اجلاس چلانے والے پینل آف چیئر امجد خان نیازی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس وقت نہ صرف توہین عدالت کر رہے ہیں بلکہ آئین شکنی بھی کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

بلاول نے کہا عدالت کا حکم ہے کسی اور ایجنڈے کی طرف نہیں جا سکتے، آج اسپیکر قومی اسمبلی اور آپ خود بھی ان جرائم میں ملوث ہیں، آپ توہین عدالت کرتے ہوئے خود بھی نااہل ہوں گے۔

اس پر پینل آف چیئر نے کہا کہ عدالت کا احترام ہم پر لازم ہے، لیکن عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

بلاول نے کہا تاریخ میں پہلی بار نہیں کہ عدالت نے اسپیکر کی رولنگ کو باہر پھینکا ہو، ایک بار پھر عدالت نے فیصلہ سنایا ہے، جس پر 3 اپریل کی کارروائی مکمل کرنی ہے، ووٹنگ کرنی ہے، عدالت کے حکم پر عمل کریں اور ووٹنگ کرائیں۔

شاہ محمود قریشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ عمران خان کو بہت پہلے کہا تھا، جو صاحب مجھ سے پہلے تقریر کر رہا تھا اس سے بچ کر رہیں، آج اسی نے عمران خان کو پھنسا دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں