اشتہار

’گھبرانا نہیں‌ ہے کپتان کا ساتھ نہیں‌ چھوڑنا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے موجودہ سیاسی صورت حال میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں بیان دے دیا۔

سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عمران خان کے خلاف تحریک اعتماد کی قرارداد جمع کرائے جانے کے بعد سے ان کی حمایت میں بیان دے رہی ہیں اداکارہ نے آج بھی ایک ٹویٹ میں عمران خان کی حمایت کی ہے۔

اداکارہ نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’میری ٹویٹر فیملی ہم نے گھبرانا نہیں ہے اور اپنے کپتان کا ساتھ نہیں چھوڑنا ہے، گیم تو اب شروع ہوا ہے، ہم جیت جائیں گے کیونکہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔

- Advertisement -

ثمینہ پیرزادہ نے مزید لکھا کہ لوگوں کی سپورٹ ہواؤں کا رخ بدل دے گی۔

اس سے قبل ثمینہ پیرزادہ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبصرہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر حکومت کو اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنی چاہیے اور اس کے بعد نئے عام انتخابات کرائے جانے چاہییں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ ہمیں بحیثیت قوم نظام کو چلنے دینے کے لیے صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے، جمہوریت کو غالب آنے دیں، کبھی بھی نظامِ حکومت کو پٹڑی سے نہ اتاریں چاہے کچھ بھی ہو، اگر کچھ لوگوں سے متفق نہیں ہیں تو انہیں منتخب نہ کریں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں