ممبئی: بالی وڈ اور ہالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ سے متعلق عالمی رہنماؤں سے مدد کی اپیل کی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عالمی رہنما روس اور یوکرین کے مابین جنگ میں بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کی مدد کے لیے آگے آئیں۔
عالمی برزادی کو مخاطب کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ہمیں آپ کی ضرورت ہے، آپ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے لیے کھڑے ہو جائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ انہیں وہ مدد ملے جس کی انہیں اب ضرورت ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے بچوں کی سب سے تیزی سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہے، ان بچوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جو ہم نے دیکھا ہے۔
پریانکا چوپڑا نے کہا کہ کیا وہ ہر جگہ پناہ گزینوں کے لیے کھڑے ہوں گے اور اربوں کا تعاون کریں گے جس کی انہیں ضرورت ہے۔