ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

’خان اکیلے لڑے، میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے وزیراعظم کی حمایت میں سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کی حمایت میں بیان دے دیا۔

شاہ ویر جعفری نے لکھا کہ ’خان اکیلے لڑے، میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔‘

انہوں نے لکھا کہ میں ’عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے ملک کو بچانے کی پوری کوشش کی۔‘

اس سے قبل معروف اداکارہ نوشین شاہ نے انسٹاگرام پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’عمران خان کے علاوہ کسی کو ملک کا کوئی دوسرا وزیراعظم قبول نہیں کروں گی۔‘

انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں اب کسی دوسری پارٹی کو ووٹ نہیں دوں گی، عمران خان کے سوا کسی بھی شخص کو پاکستان کا وزیراعظم قبول نہیں کروں گی۔‘

نوشین شاہ نے مزید لکھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں