ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

میری بیوی نے ٹوٹا تارہ دیکھ کر مجھے دعا میں مانگا، علی حیدر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف گلوکار علی حیدر کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ نے مجھے ٹوٹتا ستارہ دیکھ کر دعا میں مانگا تھا، میری محبت کی کہانی بہت چھوٹی اور مختصر سی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گُڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر نے ان سے دلچسپ سوالات کیے جس کے علی حیدر نے تفصیلی جوابات دیئے۔

علی حیدر کا کہنا تھا کہ میری بیوی کا کہنا ہے کہ میں نے ایک ٹوٹا ہوا تارہ دیکھا اور دعا میں آپکو مانگا تھا میری اہلیہ شادی سے پہلے بھی میری فین تھیں۔

شادی کیسے ہوئی کے سوال پر علی حیدر نے بتایا کہ دبئی میں میرے ایک قریبی دوست عامر ہیں ان کی اہلیہ یعنی میری بھابھی سبیکا کی دوست تھیں۔

ان کے توسط سے ملاقات ہوئی تو بھابھی نے مجھ سے پوچھا کہ کیسی لگی تو میں نے تعریف کردی جس کے بعد انہوں نے میری امی کو فون کرکے ساری بات بتائی۔

علی حیدر نے بتایا کہ ہم،اری شادی تین دن کے اندر ہی ہوگئی پہلے ہمارا ارادہ صرف نکاح کرنے کا تھا لیکن نکاح کے بعد پھر رخصتی بھی کردی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں