جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

چار ملکی ٹورنامنٹ پر رمیز راجا کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں 4 ملکی ٹورنامنٹ پر گفتگو زبردست رہی۔

پاکستان نے آئی سی سی میں 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز پیش کی ہے۔ دبئی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے رمیز راجہ اور چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین شریک ہوئے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں رمیز راجا نے کہا کہ 4 ملکی ٹورنامنٹ پر گفتگو زبردست رہی۔4 ملکی ٹورنامنٹ کو کرکٹ کے فروغ کیلئے اچھا اقدام قرار دیا گیا کل عہدے پر برقرار رہا تو ٹورنامنٹ کی تفصیل بتادوں گا۔

ویسٹ انڈیز اور انگلش کرکٹ بورڈ نے چار ملکی ٹورنامنٹ کی حمایت کر دی ہے۔

آئی سی سی مالیاتی امور کمیٹی کا کہنا ہے دو سے زائد ٹیموں پر مشتمل سیریز ورلڈ کپ کو نقصان پہنچا سکتی ہے، چار ملکی ٹورنامنٹ کی اجازت دینے کیلئے آئی سی سی کو قوانین میں ترمیم کرنی پڑے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں