دنیا بھر میں مشہور ترک ڈرامہ سیریز ”ارطغرل“ کے مرکزی کردار اینگن التان کے بیٹے نے زندگی میں پہلی بار موٹر سائیکل ریس میں حصہ لے لیا جس کی تصاویر پر وائرل ہو رہی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ترک اداکار اینگن التان اپنے چھ سالہ بیٹے امیر اراس کی تصاویر شیئر کیں۔
اینگن التان کی اہلیہ نیسلیسہ الکوکلر نے بھی انسٹا گرام کا رُخ کیا اور لکھا کہ ”میرے بیٹے نے آج اپنی پہلی ریس میں حصہ لیا۔”
انہوں نے مزید لکھا کہ ”میرا بیٹا تیز اور بہادر ہے، میں اسے دیکھ کر بہت پُرجوش ہوں اور سب سے زیادہ فخر محسوس کر رہی ہوں۔“
View this post on Instagram
امیر اراس کو مخاطب کرتے ہوئے نیسلیسہ الکوکلر نے کہا کہ ”مجھے خوشی ہے کہ آپ کی آنکھیں بہت کالی ہیں، آپ کا دل بہت مضبوط ہے اور آپ میرے بیٹے ہیں، آپ نے ہمیں جوش اور فخر دیا ہے جو وہ ناقابلِ بیان ہے۔“
View this post on Instagram