بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نئے وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کے اراکین کو اہم ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے تمام اراکین کو نئے وزیراعظم کے انتخاب کے دوران ایوان میں حاضر ہونے اور شاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین کووزیراعظم کے انتخاب کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئیں ، اس حوالے سے سیکریٹری جنرل تحریک انصاف نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔

جس میں تمام ارکان کووزیراعظم کے الیکشن کےدوران ایوان میں حاضر ہونے اور پی ٹی آئی کی ارکان کو شاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی ہے۔

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 12 بجے ہوگا ، ارکان کو ہدایت کی ہے کہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔

سیکریٹری جنرل تحریک انصاف کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پرآرٹیکل 63 اےکےتحت کاروائی ہوگی ، خلاف ورزی پرپارٹی سے برخاست اورقومی اسمبلی کی نشت سے نا اہل کردیا جائے گا۔

خیال رہے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کا انتخاب آج کیا جائے گا ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف متحدہ اپوزیشن اور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں