بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شہباز گل، شہزاد اکبر اور اعظم خان کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل، اعظم خان اور شہزاداکبر کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل، اعظم خان اور شہزاداکبر کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کر دیئے گئے، جس کے بعد وہ بغیر اجازت بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔

ذرائع کے مطابق ان کے علاوہ ارسلان خالد، گوہر نفیس اور ڈاکٹر رضوان کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں ڈالے گئے ، گوہر نفیس ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈاکٹر رضوان ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور تعینات تھے۔

گذشتہ روز عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے 25 وزرا، 4 وزرائے مملکت اور 4 مشیروں اور 19 معاونین خصوصی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی، جس کے بعد عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے۔ قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

عمران خان تین سال 8 ماہ پاکستان کے وزیر اعظم رہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں