تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نئے وزیراعظم کا انتخاب کیسے کیا جائے گا ؟

اسلام آباد : قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے کسی بھی امیدوار کو ایک سوباہتر ووٹ درکار ہے، قائد ایوان کے انتخاب کے لیے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی امیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا ، جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا ، قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے کسی بھی امیدوار کو ایک سوباہتر ووٹ درکار ہے۔

قائد ایوان کے انتخاب کے لیے آج اسپیکر چیئر سےشیڈول سنایا جائے گا ، تمام ارکان کو ایوان میں کارروائی کا آغاز ہوتے ہی پہنچنا ہوگا ، ارکان کو ایوان میں حاضری کے لیے 5 منٹس تک گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔

ارکان کے حاضرہونےاور 5منٹ گھنٹیاں بجنے کےبعد دروازے بند کردیےجائیں گے ، دروازوں بند ہونے کے بعد کوئی رکن ایوان میں اندر یا اندر سے باہرنہیں جاسکے گا۔

لابیز کے دروازوں پر سارجنٹ ایٹ آرمز متعین کر دیےجائیں گے جبکہ اسپیکر چیئر سے ایوان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا جائے گا۔

قائد ایوان کے انتخاب کے لیے شہباز شریف اور شاہ محمودقریشی امیدوار ہیں ، دونوں امیدواران کے لیے الگ الگ لابیز مختص کی جائیں گی ، جس میں ووٹر اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کے ساتھ داخل ہوں گے۔

تمام ارکان کےایوان سےرخصت ہونے کیساتھ گھنٹیاں بجا کر ہال بند کردیا جائے گا اور نتائج کی گنتی ہونے کےبعدلابیز کھول دی جائیں گی اور نتائج سامنے رکھے جائیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس کارروائی آئین کے آرٹیکل 91 اورقاعدہ 32 کےتحت چلائی جائے گی۔

خیال رہے ہفتے کے روز قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی ، جس کے بعد عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے۔ قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

اکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور عمران خان تین سال 8 ماہ پاکستان کے وزیر اعظم رہے۔

Comments

- Advertisement -