اشتہار

گھر کی تعمیر پر رشوت لینے والے 3پولیس اہلکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بلوچ کالونی پولیس اہلکاروں کو رشوت لینا مہنگا پڑگیا، گھر کی تعمیر کے دوران رشوت لینے والے3اہلکار گرفتار کرلیے گئے۔

عام طور پر پولیس کے بارے میں مشہور ہے کہ کہیں جرم ہورہا ہو وہ پہنچے نہ پہنچے اس کا یقین نہیں لیکن اگر کہیں کوئی مکان تعمیر ہورہا ہو اس کے مالک کے پاس بھتہ لینے پہنچ جاتی ہے۔

کچھ ایسا ہی واقعہ کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں پیش آیا جہاں ایک مکان کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں ریتی بجری منگوائی گئی تھی۔

- Advertisement -

بس پھر کیا تھا علاقے کی مستعد پولیس ٹرک کے ساتھ ہی مذکورہ مقام پر پہنچی اور پلاٹ کے مالک کو قانونی پیچیدگیاں سنا اس سے بڑی رقم اینٹھ لی۔

وہاں موجود لوگوں میں سے کسی ایک نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئےاس منظر کو موبائل کیمرے میں ریکارڈ کرلیا۔

بعد ازاں رشوت خور اہلکاروں کی وائرل ویڈیو پر ایس ایس پی ایسٹ نے سخت ایکشن لے لیا، پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گرفتار ہونے والے پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل نعمان خان، مشتاق احمد اور وسیم شاہ شامل ہیں، ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو شہری سے رشوت لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق تینوں پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا، مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں