اشتہار

سعودی عرب : ون ویلنگ کرنے والے نوجوان کو مثالی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ : سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے مقامی نوجوان کو گرفتار کیا ہے، راہگیروں کی زندگی خطرات سے دوچار کردی تھی۔

العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ مقامی نوجوان نے موٹر سائیکل ون ویلنگ کا شوق کیا اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے لوگوں کی سلامتی کو خطرات لاحق کرنے والے غیر قانونی عمل پر فخر کا اظہار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی نوجوان کو ٹریفک قانون کے تحت سزائیں دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ سعودی محکمہ ٹریفک ان دنوں مملکت کے مختلف علاقوں میں ٹریفک خلاف ورزیاں روکنے کے لیے سیکیورٹی مہم چلائے ہوئے ہے۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ3 اپریل سے اب تک255 موٹر سائیکلیں ضبط کی جاچکی ہیں، ان سب کے ڈرائیور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں