اشتہار

‘پنجاب میں منحرف ارکان کا معاملہ، واضح فرق پر اپوزیشن کو مشکلات’

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں منحرف ارکان کے معاملے میں واضح فرق پر اپوزیشن کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں اپوزیشن کیلیے کامیابی کا حصول تاحال چیلنج بنا ہوا ہے اور اسمبلی میں منحرف ارکان کے معاملے میں واضح فرق نے اپوزیشن کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں اپنا وزیراعلیٰ لانے کیلیے متحدہ اپوزیشن کو نمبرز گیم میں مشکلات پیش ہیں اور منحرف ارکان کو ملائے بغیر اپوزیشن کے مطلوبہ نمبرز پورے نہیں ہورہے۔

- Advertisement -

پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے مطابق ن لیگ کے 165 اراکین ہیں جب کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل پی پی کے 7 اور 5 آزاد ارکان شامل ہیں جن کی مجموعی تعداد 177 بنتی ہے جب کہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کیلیے 186 ارکان کے ووٹ درکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق منحرف ارکان کے ووٹ نہ گنے گئے تو کوئی بھی امیدوار186 ووٹ نہیں لےسکےگا اور 186 ووٹ نہ لینے پر دوبارہ انتخاب میں سادہ اکثریت پر وزیراعلیٰ منتخب ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں