بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم کی حلف برداری آج رات ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نو منتخب وزیراعظم کی حلف برداری آج رات ہوگی ، جس میں صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب آج رات 8بجے ایوان صدر میں ہوگی، تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

خیال رہے قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر منعقد ہوگا ، جس میں پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کا انتخاب آج کیا جائے گا، وزارت عظمیٰ کیلئے شہبازشریف اور شاہ محمود قریشی مدمقابل ہیں۔

ایوان آج آئین کی شق91 کے تحت نئے قائد ایوان کاانتخاب کرے گا، قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے کسی بھی امیدوار کو ایک سوباہتر ووٹ درکار ہے۔

دونوں امیدواران کے لیے الگ الگ لابیز مختص کی جائیں گی ، جس میں ووٹر اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کےساتھ داخل ہوں گے۔

تمام ارکان کے ایوان سے رخصت ہونے کیساتھ گھنٹیاں بجا کر ہال بند کردیا جائے گا اور نتائج کی گنتی ہونے کے بعد لابیز کھول دی جائیں گی اور نتائج سامنے رکھے جائیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں