بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی نئی کابینہ کا حصہ بننے پر راضی ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ بننے پر راضی ہو گئی ، گزشتہ رات پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینےسے معذرت کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد میں حکومت سازی کا فارمولہ آج طے کیا جائے گا ، پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ بننے پر راضی ہو گئی ، گزشتہ رات پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینےسے معذرت کی تھی۔

حکمران اتحاد نے اسپیکر کے امیدوار کا فیصلہ کر لیا ، راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا۔

یاد رہے اسلام آباد میں بننے والی نئی حکومت کی کابینہ میں شمولیت کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں متضاد آرا سامنے آئی تھیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پی پی کے زیادہ تر اراکین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو نئی کابینہ کا حصہ نہیں بننا چاہیے اور بغیر وزارتوں کے ہی وفاقی حکومت کی حمایت کی جائے۔

جب کہ بعض رہنماؤں کی رائے اس کے خلاف تھی اور وہ پی پی کے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حامی ہیں، رہنماؤں نے موقف کی حمایت میں کہا کہ سیاسی استحکام کیلیے پی پی کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونا چاہیے انہیں خدشہ ہے کہ اگر پی پی نے کابینہ میں شمولیت اختیار نہ کی تو حکومت 2 ماہ بھی نہیں چل سکے گی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متضاد آرا پر مشاورت شروع کردی ہے اور آئندہ چند روزمیں پیپلز پارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر فیصلہ کرلیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں