تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی نیچے آگری

ملک میں ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی تیزی سے کم ہونے لگیں۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 772 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 654 روپے رہی۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 1953 ڈالر ہوگئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

100 انڈیکس میں 3.61 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 46000 پوائنٹس سے تجاوز کر گئی اور 50 کروڑ شیئرز کے سودے ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 1 روپے 98 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 183 روپے سے بھی نیچے آ گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -