اشتہار

’الو‘ کی ویڈیو دیکھ کر لوگوں کا ’سر گھوم گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

الو کو آپ نے ہمیشہ ہارر ہالی ووڈ فلموں میں دیکھا ہوگا بہت سے لوگ فلموں میں بھی الو کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک الو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ الو نے جیسے ہی گردن گھمائی تو لوگ یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اپنے سر کو انتہائی درجے تک گھمانے والے اُلو کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو چونکا دیا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو کو ٹویٹر پر امیزنگ نیچر نے شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیلی آنکھوں والا برفانی اُلو کیمرے کے سامنے اپنی صلاحیت کا بھرپور استعمال کرہا ہے۔

واضح رہے کہ ہر اُلو میں 270 ڈگری تک اپنے سر کو گھمانے کی خاص صلاحیت ہوتی ہے۔

ان کی گردن سے لے کر سر تک ایک خاص ہڈی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی گردن کو اس درجے تک موڑنے کے قابل ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے، ایک خاتون صارف نے لکھا کہ الو کی ویڈیو دیکھ کر میرا تو سر ہی گھوم گیا، ایک اور صارف نے لکھا کہ بہت خطرناک ویڈیو ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں