اشتہار

بچوں کی من پسند چاکلیٹ کمپنی کی بندش، وجہ کیا بنی؟

اشتہار

حیرت انگیز

فوڈ پوائزننگ کا سبب بننے والے بیکٹریا کی شکایت پر چاکلیٹ بنانے والی معروف کمپنی کے خلاف اہم قدم اٹھالیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا و یورپ میں حکام کو خدشہ ہے کہ سلمونیلا کے کیسز کی وجہ بیلجیئم کی فیکٹری کی چاکلیٹس تھیں، کنڈر چاکلیٹ اطالوی کمپنی فیریرو کی ملکیت ہے۔

معاملے پر بیلجیئم کی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس کے کہا گیا کہ فیکٹری کو بند کرنے کی ہدایت اس وقت جاری کی گئی جب یہ معلوم ہوا کہ تحقیقات کے لیے فیریرو کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات نامکمل ہیں۔

- Advertisement -

اتھارٹی نے کمپنی کو چاکلیٹ کی پوری کھیپ مارکیٹ سے واپس اٹھانے کا بھی حکم دیا، جو یورپ میں ایسٹر کے تہوار سے قبل فیریرو کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، اس سے قبل فیریرو کمپنی نے برطانیہ کے اسٹورز کو بیچی گئی ایسی چاکلیٹس واپس منگوا لی تھیں جو بیلجیئم کے جنوب مشرقی قصبے آرلون کی فیکٹری میں تیار کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ سلمونیلا بیکٹیریا کی ایسی قسم ہے جس سے انسان ڈائریا، بخار اور معدے کے درد میں مبتلا ہوسکتا ہے،تاحال کمپنی کی مصنوعات میں بیماری کے جراثیم نہیں پائے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں