گریڈ21کے افسر توقیرشاہ کو نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
توقیرشاہ پنجاب میں بھی شہبازشریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں وہ دسمبر میں ریٹائرڈ ہوں گے۔ توقیرشاہ شہبازشریف کےقریبی ساتھیوں میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز کی تبدیلی سے متعلق مشاورت جاری ہے سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد بھی تعیناتیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
شہبازشریف کو وزیراعظم کی سیکیورٹی بھی فراہم کردی گئی ہے۔ شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کے بعد وزیراعظم چیمبر پہنچے تو ملٹری سیکرٹری اور پی ایم اسٹاف نے ویلکم کیا۔
شہبازشریف سےپی ایم چیمبر میں مریم نواز، حمزہ شہباز ودیگر نےملاقات کی جب کہ خاندان کے دیگر افراد نے بھی شہبازشریف کو مبارک باد دی۔