ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

’صحیح کہا تھا، یاد تو ہوگا سب کو‘

اشتہار

حیرت انگیز

ملکی موجودہ سیاسی صورت حال پر اسد صدیقی نے ماضی کی دلچسپ ویڈیو آنٹی گورمنٹ کی تصویر شیئر کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں نوریز کا منفی کردار نبھانے والے اداکار اسد صدیقی نے پی ٹی آئی گورنمنٹ کے خاتمے اور شہباز کے وزیراعظم بننے کے بعد کی صورت حال پر ایک تصویر شیئر کی۔

ماضی کی مشہور ویڈیو میں معمر خاتون کہہ رہی ہوتی ہیں کہ ’یہ سب مل کر ہم کو پاگل بنارہے ہیں۔‘

اسد نے خاتون کی تصویر شیئر کی جس پر لکھا کہ ’یہ بک گئی ہے گورمنٹ۔‘

اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’صحیح کہا تھا، یاد تو ہوگا سب کو۔‘

اسد صدیقی کی تصویر شیئر کرنے پر مداح بھی خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ انہیں آنٹی گورمنٹ کی ویڈیو یاد ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں