اشتہار

ڈی آئی خان : پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر راکٹ لانچر داغ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقت کلاچی میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر راکٹ داغا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔

راکٹ داغنے کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار شہید جب کہ ڈی ایس پی کلاچی فضل سبحان سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے حادثے پر پہنچ کر شہید وزخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈی ایس پی کلاچی فضل سبحان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دو اپریل کو سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران تین دپشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

یاد رہے کہ 23 فروری کو سکیورٹی فورسز نے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں