اشتہار

کمپنی کا ملازمین کو کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی کمپنی نے وفاداری کی مثال قائم کرنے پر ملازمین کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں سے نواز دیا۔

دنیا میں ایسے ملازمین بڑی تعداد میں موجود ہیں جو خوشحال و مشکل غرض ہر طرح کے حالات میں بھی اپنی کمپنی کا ساتھ نبھاتے ہیں، ایسے ہی کچھ ملازمین پر بھارت کی سافٹ ویئر کمپنی نے انتہائی قیمتی انعامات بارش کی ہے۔

چنئی کی ایک سافٹ ویئر کمپنی کے سی وی او نے کمال وفاداری کا مظاہرہ کرنے پر پانچ ملازمین کو ایک کروڑ بھارتی روپے (اڑھائی کروڑ روپے پاکستانی) مالیت کی بی ایم ڈبلیو گاڑیاں تحفے میں دی ہیں۔

- Advertisement -

سی ای او کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملازمین کمپنی کے آغاز سے ہی ساتھ ہیں اور کرونا کی سنگین صورتحال کے دوران بھی کمپنی کا ساتھ نہیں چھوڑا اور وبائی صورتحال کے دوران بھی کمہنی کو اچھا منافع کمانے میں مدد کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں