اشتہار

عمران خان کا منصوبہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ 4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عمران خان کا منصوبہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ 4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ اکاؤنٹ کھولے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہ عمران خان کا منصوبہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ 4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، 175 ممالک میں 3 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ اکاؤنٹ کھولے گئے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ منصوبے کا آغاز ستمبر 2020 میں کیا گیا تھا ، منصوبے کیساتھ منسلک ہونے پر خوشی ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے رقوم نکلوائے جانے کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا آر ڈی اے کھاتوں سے غیر معمولی رقوم نکلوانے کے شواہد نہیں ملے۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ اپریل کے 11 دنوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مزید 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائے، جس سےزر مبادلہ چار ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں