بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گورنر پنجاب کا فی الحال مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عہدے سے فی الحال مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، استعفیٰ کب دینا ہے فیصلہ پارٹی کرے گی۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فی الحال گورنر پنجاب کے عہدے سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے بعد مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

عمر سرفراز نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ وفاق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب تک انہیں تبدیل نہیں کریگا۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ عہدوں کی نہیں عزت سے رہنے کی خواہش ہے، عمران خان جب کہیں گے مستعفی ہوجاؤں گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے بعد سندھ اور کے پی کے گورنرز اپنے عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب آئندہ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق گورنر پنجاب کی تبیدلی کا ارادہ رکھتی ہے اور نئے گورنر پنجاب کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود فیورٹ ہیں جو کہ اس سے قبل بھی گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پہلے پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن قمر زماں کائرہ نے یہ کہہ کر گورنر بننے سے معذرت کرلی کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں