سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا تنقیدی آوازوں کو ہدف بنانا قابل تشویش ہے۔
تفصیلات کے مطابق انصاف لائرز فورم کے ذمہ داران کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنان و سوشل میڈیا ورکرز کو ہراساں کرنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے زیر حراست اور ہراسگی کا نشانہ بننے والے کارکنان کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انصاف لائرز فورم کے ذمہ داران کی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات- چئیرمین تحریک انصاف کی زیر حراست، ہراسگی کا نشانہ بننے والے کارکنان کو مکمل قانونی معاونت کی فراہمی کی ہدایت- #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/SVwC5WX5vr
— PTI (@PTIofficial) April 12, 2022
عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین وقانون کی بالادستی کی تواناترین آوازہے عدل وانصاف پرمبنی معاشرے کے بغیر فلاحی ریاست ناممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کا تنقیدی آوازوں کو ہدف بنانا قابل تشویش ہے انصاف لائرز فورم مربوط حکمت عملی سےکارکنان کی معاونت کرے۔