اشتہار

آصف زرداری اگر اداکار ہوتے تو ’ولن‘ ہوتے، یشما گل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے آصف علی زرداری کو ’ولن‘ قرار دے دیا۔

اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں ولن کا کردار نبھانے والی اداکارہ یشما گل نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ولن کہہ دیا۔

نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران میزبان رابعہ انعم نے ان سے پوچھا کہ یہ بتائیں اگر آصف علی زرداری سیاست دان نہ ہوتے تو کیا ہوتے اس کے جواب میں انہوں نے زرداری کو ولن کہا۔

- Advertisement -

شیخ رشید سے متعلق اسی سوال کے جواب میں انہوں نے شیخ رشید کو ’زمیندار کہا۔‘

پیپلزپارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر اور شیری رحمان سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب انہوں نے نہیں دیا۔

یشما نے شہباز شریف کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب کارکردگی کی تعریف کی اور وزیراعظم عمران کے جانے پر دکھ کا اظہار بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں