اشتہار

وفاقی حکومت کی جانب سے 2 اہم افسران تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سربراہ اور ایڈیشنل سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی طاہر خورشید کو عہدے سے ہٹادیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دو اہم افسران کو تبدیل کردیا، جس میں ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے بابر بخت قریشی اور ایڈیشنل سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی طاہر خورشید شامل ہیں۔

ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے بابر بخت قریشی کا تبادلہ کرکے وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

- Advertisement -

ایڈیشنل سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی طاہر خورشید کو بھی وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا، طاہر خورشید وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری بھی رہے ہیں۔

اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 افسران کو وزیراعظم ہاؤس میں تعینات کیا تھا، جن میں گریڈ 19 کے افسر سمیر احمد سید ،محمد علی رندھاوا شامل ہیں۔

خیال رہے وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کاامکان ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم آفس نے پچیس بیوروکریٹس کےنام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں ، یہ افسران ن لیگ کےساتھ پنجاب اوروفاق میں کام کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں