پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے پی ڈی ایم کو مخاطب کرکے اگلے الیکشن کیلئے منتظر رہنے کا کہہ دیا۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان کے مشہور گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے عمران خان کی حمایت میں کیے گئے ٹوئٹ کے ذریعے کیا گیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں قوم کی آنکھیں کھولنے پر پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کا شکریہ ادا کیا۔
عاصم اظہر نے پی ڈی ایم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دیکھو آپ لوگوں نے کیا کیا؟ پاکستان کو عمران خان کی اہمیت کا احساس دلایا ہے۔
آکر میں گلوکار نے آئندہ الیکشن کے منتظر رہنے کا کہا۔
Look what you’ve done PDM.. you’ve made Pakistan realise the importance of @ImranKhanPTI even more. Thank you 😊 Can’t wait for the next elections! 🇵🇰
— Asim Azhar (@AsimAzharr) April 10, 2022