بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 16 اپریل شام 4 بجے ہو گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 16 اپریل شام 4 بجے ہو گا ، اسپیکر اسد قیصر کے استعفے کے بعد اسپیکر کا عہدہ خالی ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری کردیا گیا ، کاغذات نامزدگی 15اپریل کو جمع اور جانچ پڑتال بھی اسی دن ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 16اپریل شام4 بجے ہو گا ، انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا۔

خیال رہے اسپیکر اسد قیصر کے استعفے کے بعد اسپیکر کا عہدہ خالی ہوا تھا ، وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اجلاس کےدوران مجھے وفاقی کابینہ کی جانب سے خفیہ دستاویزات بھجوائی گئیں, خط سے حکومتی مؤقف کو تقویت ملتی ہے۔

اسد قیصر نے کہا تھا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، سب سے پہلےملک کاسوچناہے، آئین اورحلف کاپابندہوں، حلف کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا،آئین کاپابندہوں اور اسی کے تحت حلف اٹھایاہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں