بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 16 اپریل کوہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 16 اپریل کو اسپیکر قومی اسمبلی کےانتخاب کے بعد کرائی جائیگی

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 16 اپریل کو کرائی جائیگی۔

16 اپریل کو ہی قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب شیڈول ہے، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ اسپیکر کا انتخاب ہونےکے بعد کرائی جائیگی۔

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف 8 اپریل کو سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی۔

یہ تحریک عدم اعتماد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضی جاوید عباسی نے جمع کرائی تھی۔

سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے غیر آئینی رولنگ دی، سپریم کورٹ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو آئین سے متصادم قرار دے چکی ہے، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ رولنگ غیر آئینی تھی، قاسم خان سوری نے اپنے عہدے کی پاسداری نہیں کی۔

مزید پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

تحریک عدم اعتماد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ قاسم سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین طریقہ اختیار کیا،انہوں نے آئینی شقوں کی پامالی کی، ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں